ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گیلانی سے بھی ہوگی پوچھ گچھ:کرن رججو

گیلانی سے بھی ہوگی پوچھ گچھ:کرن رججو

Sat, 05 Aug 2017 12:15:06    S.O. News Service

نئی دہلی،4؍اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)کشمیری علیحدگی پسندوں کی سرحد پار سے فنڈنگ پرآج تک کے اسٹنگ ’’آپریشن حریت‘‘کے بعد حریت کانفرنس کے رہنماسید علی شاہ گیلانی پر گرفت مسلسل تیزہوتی ہوئی د کھائی دے رہی ہے۔اس معاملے میں قومی تفتیشی ایجنسی(این آئی اے)گیلانی سے پوچھ گچھ کر سکتی ہے۔اس بارے میں پوچھے جانے پر مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ کرن رججو نے کہاکہ قانون کے دائرے میں جو بھی آئے گا، بچے گا نہیں۔دراصل این آئی اے نے اس معاملے میں گیلانی کے دونوں بیٹوں اوردامادسے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔وہیں خبروں کی مانیں تو این آئی اے گیلانی کی تقریباََ 100سے 150کروڑ روپے کی جائیداد کو قبضے میں لینے کی تیاری میں ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ این آئی اے نے گیلانی کے 14پراپرٹی کو شارٹ لسٹ کیا ہے، اس میں گیلانی کے خاندان کے ارکان کی جائیداد بھی شامل ہے۔


Share: